کراچی ائیرپورٹ پر طیاروں کو ایک بار پھر جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا
گذشتہ چند ماہ کے دوران طیاروں نے تیسری بار جی پی ایس غائب ہونے کی شکایت کی ہے
کراچی ائیرپورٹ پر طیاروں کو ٹٰیک آف اور لینڈنگ کے دوران ایک بار پھر جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر اے ٹی سی کو مختلف ائیرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیز کے طیاروں کی جانب سے جی پی ایس سنگلز میں دشواری کی شکایت موصول ہوئی۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران تیسری بار طیاروں کے کپتانوں نے اچانک جی پی ایس سنگلز غائب ہونے کی شکایت کی ہے۔
کراچی کے علاوہ لاہور ائیرپورٹ کے اطراف بھی پائلٹس جی پی ایس سگنلز میں دشواری رپورٹ کرچکے ہیں۔ جی پی ایس سگنل نہ ملنے سے طیاروں کو راستہ معلوم کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور یہ کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔