رواں سال کینو کی اچھی پیداوار ہونے کا امکان

وزارت تجارت نے 15نومبر سے ہی کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی

رواں سال کینو کی 27لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار ہونے کی توقع ہے۔ فوٹو : فائل

کینو کی اچھی پیداوار ہونے کے امکانات کے پیش نظر وزارت تجارت نے رواں سال 15نومبر سے ہی کینو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وزارت تجارت کی جانب سے قائم کمیٹی کی تجویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔


مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں سال کینو کی 27لاکھ ٹن کی بمپر پیداوار ہونے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال کینو کی پیداوار محض 13لاکھ ٹن تک محدود ہوئی تھی۔

ایکسپورٹرز کرسمس سیزن سے پہلے ہی کینو کی کنسائنمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں۔ وزارت تجارت ماضی میں یکم دسمبر کو کینو برآمد کرنے کی اجازت دیا کرتی تھی۔
Load Next Story