پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کب ہوگا تاریخ سامنے آگئی

غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع

غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔


مزید پڑھیں: ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story