آسٹریلوی کرکٹرز نے نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں سیاہ پٹیاں کیوں باندھیں

کرکٹ آسٹریلیا نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا

فوٹو: گیٹی امیجز

آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حصہ لیا۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ کی تاریخ میں اتک سب سے بڑے مارجن سے جیتنے کا ریکارڈ بنایا تاہم میچ کا ایک اور پہلو آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنا تھا۔

مزید پڑھیں: نیدرلینڈز کے بولر نے ورلڈ کپ میں بدترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس حوالے سے آسٹریلوی کرکٹ نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سابق آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کے بیٹے کے انتقال پر ان سے اظہار ہمدردی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹ کمیونٹی کی ہمدردیاں اس مشکل وقت میں فواد احمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story