امریکا کے ہاتھ غزہ میں معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ایران
غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت گری کو امریکا منظم کر رہا ہے، آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ میں کارروائیوں میں امریکا ملوث ہے جس کے ہاتھ تمام مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی میں اسرائیل سے بڑھ کر امریکا ملوث ہے جو غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت گری کو منظم کر رہا ہے۔
روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کو ایسا دھچکا پہنچایا ہے جس کی کوئی بھی توقع نہیں کر رہا تھا۔ مغربی ممالک کے دوڑ دوڑ کر اسرائیل جانے کی وجہ ان کی اسرائیل کے حصے بخیرے ہونے کی تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ترک صدر کی حماس کی کھل کر حمایت؛ اسرائیل کا دورہ منسوخ کردیا
ایران کے سپریم کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل اور مغربی ممالک حماس کے حملے کے بعد سے تلملا رہے ہیں اور معصوم شہریوں پر بمباری کرکے بدلہ لے رہے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : فلسطینی 56 سال سے جبر اور گھٹن میں جکڑے ہوئے ہیں؛ اقوامِ متحدہ
روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے غزہ کے عوام کے صبر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے شہریوں نے اپنے حوصلے اور نقل و حرکت کو برقرار رکھا ہے اور آئندہ بھی رکھیں گے۔ حماس کے جانباز بھی جوابی کارروائی کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے ہونے والی جھڑپوں میں شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے گئے۔