عالیہ بھٹ کا اپنی والدہ کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

سونی رازدان نے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں

فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اپنی والدہ سونی رازدان کی 67 ویں سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ '' آپ کی سالگرہ پر میں نے اپنی سالگراؤں میں سے ایک کو پیچھے مڑ کر دیکھا۔ میں نے آپ کی گود میں بیٹھ کر پوری پارٹی گزاری کیونکہ میں اس پھولے ہوئے گاڈزیلا سے بہت خوفزدہ تھی''۔

عالیہ نے مزید لکھا کہ '' لیکن اس کے باوجود میں بالکل مطمئن اور خوش ہوں کیونکہ آپ کے علاوہ ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں میں ہونا چاہتی ہوں۔ میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، ہر ایک دن اور لمحے کے لئے آپ کی مشکور ہوں''۔








View this post on Instagram


A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)






واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا علیحدہ مقام حاصل کیا۔ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اب تک متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی تازہ فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ 'ہارٹ آف اسٹونز' کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔

عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور لیجنڈری فلمساز مہیش بھٹ کی اہلیہ ہیں۔ سونی رازدان نے مہیش بھٹ سے 1986 میں شادی کی تھی ان کی دو بیٹیاں اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔
Load Next Story