چاچا کِسے بولا ٹرین کے مسافر کا مضحکہ خیز ردعمل وائرل ہوگیا

واقعہ بھارتی شہر ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں پیش آیا جب ایک شخص نے بیٹھے مسافر کو چچا کہہ دیا


ویب ڈیسک October 26, 2023
[فائل-فوٹو]

کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہیں ان کی عمر کے حساب سے چچا یا انٹی کہہ دیا جائے تو وہ بپھر جاتے ہیں۔ ایسا ہی مضحکہ خیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جب ایک مسافر نے ٹرین میں بیٹھے ایک شخص کو چچا کہہ دیا۔

بھارتی شہر ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں ایک شخص جسے اگلے اسٹیشن پر اترنا تھا، نے ساتھی مسافر کو 'چاچا' کہہ کر مخاطب کیا جس پر اس کا مزاحیہ ردعمل انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔

;

ویڈیو میں ایک شخص ممبئی کی لوکل ٹرین کے دروازے کے پاس بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ ایک دوسرا شخص اسے آگے بڑھنے اور دوسرے مسافروں کو اگلے اسٹیشن پر اترنے کی اجازت دینے کو کہتا ہے۔ مسافر نیچے بیٹھے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے، " چلو چچا اگلا اسٹیشن بوریوالی ہے، آپ کھڑے ہو جائیں، بعد میں بیٹھ جانا"۔

تاہم اس شخص نے پہلے پہل کوئی جواب نہیں دیا۔ مسافر نے اپنا بیان پھر دہرایا، " ہیلو چچا تھوڑی دیر کھڑے ہو جاؤ اور پھر بیٹھ جانا۔ نیچے بیٹھا شخص بالآخر مزے دار انداز میں کہتا ہے، ' کس کو بولا چچا؟' تم کس کو بول رہے ہو جس پر مسافر کہتا ہے، " انکل بیٹھا کون ہے؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں