امریکا میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پرفائرنگ 22 افراد ہلاک

فائرنگ سے زخمی 60 سے زائد افراد میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، حکام


ویب ڈیسک October 26, 2023
پولیس نے حملہ آور کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے:فوٹو:اسکرین گریب

امریکا کی ریاست میئن میں مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ لیوسٹن شہر میں 40 سالہ ملزم نے جس کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی پہلے ایک بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد ملزم نے باراور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ سے 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے خود کار رائفل تھامے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے۔ لیوسٹن اور اوبرن کے رہائشیوں کو مزید احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملزم کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔میئن کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کاروبار بند کروا دئیے گئے ہیں۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور پولیس نے عوام سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں