افغانستان سے شکست عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر کامران اکمل بھی ناراض

بھارتی آل راؤنڈر کی یہ حرکت دیکھ کر افسوس ہوا، وکٹ کیپر


ویب ڈیسک October 26, 2023
بھارتی آل راؤنڈر کی یہ حرکت دیکھ کر افسوس ہوا، وکٹ کیپر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی ہار پر سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کی خوشی نے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کو بھی حیران کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے ''میگا ایونٹ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا!، براڈ کاسٹر کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ گراؤنڈ میں ایسا عمل نہ ہو''۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب بھارت نے پاکستان کو ٹی20 مقابلوں میں شکست دی تھی جب بھی ایسی خوشی دیکھنے کو نہیں ملی تھی، جتنی افغانستان کے خلاف ہار پر دیکھنے میں سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ہار پر بھنگڑا ڈالنے والے عرفان نے سوشل میڈیا پر پینٹنگ شیئر کردی

قبل ازیں چینائی کے میدان پر عرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے تھے، میچ کے بعد اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہار پر بھنگڑے

عرفان پٹھان ورلڈکپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے ہمراہ ہندی کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔