راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 3 مبینہ دہشتگردوں کورہا کردیا

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے

رحمت گل، نور جہاں اور جمشید خان پر2 دسمبر 2009 میں اسلام آباد میں واقع نیول ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرنے کا بھی الزام تھا. فوٹو ڈزائن: فیضان داؤد

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 راولپنڈی نے 3 ملزمان کو ناکافی ثبوت ہونے کی بنا پر رہا کر دیا ہے۔


دونوں ملزمان رحمت گل اور نور جہاں کو 5اکتوبر 2009 میں اسلام آباد میں واقع اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے دفتر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسرے کیس میں رحمت گل، نور جہاں اور جمشید خان پر2 دسمبر 2009 میں اسلام آباد میں واقع نیول ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرنے کا بھی الزام تھا، حملے میں مبینہ خودکش بمبار ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story