پشاور حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزمان سے تفتیش شروع
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے خیبر پختونخوا زون نے ایک بڑی کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان عمر، شیراز اور جلال احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو سوات اور ایبٹ آباد کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی پہلی کارروائی میں کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 35 لاکھ 50 ہزار روپے، 5000 سعودی ریال اور 1800 یو اے ای درہم برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزمان سے 2900 امریکی ڈالر، 10000 جاپانی ین اور 100 برطانوی پاونڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔
دوسری کارروائی میں کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رکھے تھے۔ملزم یورپی ممالک میں ملازمت کے نام پر متعدد شہریوں سے 52 لاکھ روپے وصول کر چکا تھا، اور 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم بغیر لائسنس بیرون ملک ملازمت کے نام پر پیسے بٹور رہا تھا۔
ایف آئی اے نے تمام کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔