پاک جنوبی افریقا میچ ورلڈکپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری

دونوں ٹیمیں 27 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

دونوں ٹیمیں 27 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 27 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستان سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، افغانستان سے شکست نے قومی ٹیم کے ٹاپ فور میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے تاہم گرین شرٹس کے پاس پروٹیز کو ہرانے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کا یہ آخری موقع ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ دونوں جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر مگر کا کھیل شروع


میگا ایونٹ میں گرین شرٹس 5 میچز میں سے محض 2 میں کامیابی سمیٹ کر 4 پوائنٹس حاصل کرسکے ہیں جبکہ مسلسل 3 شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: رمیز راجا پریزنٹیشن کے دوران کپتان بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو منظر عام پر لے آئے

اس کے برعکس جنوبی افریقا ٹورنامنٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں سے ایک ہے جس کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پروٹیز نے سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلادیش جیسی بڑی ٹیموں کو بڑے مارجن سے ہرایا ہے۔ افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 5 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Load Next Story