چینی کی قیمت شوگر ملز مالکان کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

30 اکتوبر سے دستیاب 2 رکنی بینچ ہی چینی کی قیمتوں پر پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت


ویب ڈیسک October 26, 2023
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق معاملے پر شوگر ملز مالکان کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت کے 2 رکنی بینچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے5رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ 2 رکنی بینچ ہی چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ 30 اکتوبر سے دستیاب 2 رکنی بینچ سماعت کا آغاز کرئے گا۔

واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے 28جولائی کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں