پاکستان ریلوے کا سبی ہرنائی ٹریک 17 سال بعد بحال
پاک آرمی اور ایف سی کی مدد سے سبی ہرنائی سیکشن گزشتہ روز بحال کیا گیا
پاکستان ریلوے کا سبی ہرنائی سیکشن (ٹریک) تقریباً 17 سال بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر محکمہ ریلوے کے چیئرمین اور سیکریٹری سید مظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاک آرمی اور ایف سی کی مدد سے سبی ہرنائی سیکشن گزشتہ روز بحال کیا گیا۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سبی ہرنائی ریل سروس کی بحالی پر عوام اور حکام کو مبارکباد دی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ 17 سال بعد سبی اور ہرنائی کے درمیان گزشتہ روز ریل سروس کا کامیاب آغاز کیا گیا، ٹرین سروس کی بحالی سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔ علاقے کے ریلوے اسٹیشن پر مقامی افراد کا پر جوش ردعمل دیکھ کر دل خوش ہوا۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سبی تا ہرنائی ریل سروس کی بحالی خوش آئند اقدام ہے، ریلوے حکام اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ایف سی نے ریل سروس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔