پی سی بی کی شائقین اور سابق کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل
ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی، بورڈ
آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے مسلسل ناکامیوں کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ اورسابق کرکٹرز سے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی متواتر تین ناکامیوں پر بورڈ شائقین کرکٹ کے جذبات اور احساسات کو سمجھتا ہے، البتہ اس موقع پر بورڈ انتظامیہ عوام اور سابق کرکٹرز سے امید رکھتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو ابھی 4 میچیز کھیلنے ہیں، امید ہے پاکستانی ٹیم شکست کو بھول کر آنے والے مقابلوں میں مثبت اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقا میچ؛ ورلڈکپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
سابق کرکٹرز اور میڈیا کی جانب سے کپتان بابراعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید اور انھیں تبدیل کرنے پر کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے ورلڈکپ اسکواڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان کو مکمل فری ہینڈ دیا اور ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے۔
مزید پڑھیں: افغانستان سے شکست؛ عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر کامران اکمل بھی ناراض
مستقبل میں بورڈ ورلڈکپ کی پرفارمنس کی روشنی میں فیصلے آنے والے وقت پر کرے گا۔ فی الحال بورڈ مکمل طور پر ٹیم سے میدان میں سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی اور اچھے کھیل کیلئے پرامید ہے۔