عمران عباس اور سعدیہ خان کی طویل عرصے بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی

ڈرامہ سیریز "خدا اور محبت" میں عمران عباس اور سعدیہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا

عمران عباس اور سعدیہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری: فوٹو انسٹاگرام

معروف اداکار عمران عباس نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دے دی۔

عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ساتھی اداکارہ سعدیہ خان کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر پوسٹ کی ہیں، ان تصاویر میں ڈرامہ انڈسٹری کی اس مقبول ترین جوڑی کو قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)







اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ "ہم بہت جلد دوبارہ یہاں واپس آرہے ہیں"۔

اس پوسٹ پر عمران عباس اور سعدیہ خان کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس جوڑی کو ڈرامہ سیریز "خدا اور محبت" کے سیزن 4 میں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ عمران عباس اور سعدیہ خان کو ایک بار پھر اسکرین پر بطورِ جوڑی دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبول ڈرامہ ' خدا اور محبت ' کے تیسرے سیزن کی پہلی جھلک سامنے آگئی

واضح رہے کہ رائٹر ہاشم ندیم کے مشہور ناول 'خدا اور محبت' پر مبنی ڈرامہ 2011ء میں نشر کیا گیا تھا جس میں عمران عباس اور سعدیہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بہترین کہانی کی وجہ سے ڈرامے نے خوب پذیرائی حاصل کی تھی تاہم عوام خواہشات کے پیش نظر پانچ سال بعد یعنی 2016ء میں اس ڈرامے کو ایک بار پھر منفرد انداز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

پہلے سیزن کی طرح ڈرامے کے دوسرے سیزن نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے جس کی بنیادی وجہ عمران عباس اور سعدیہ خان کی دل فریب اداکاری تھی جس نے لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں اہم کردار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیروز خان کا ڈرامے ''خدا اور محبت'' سے متاثر نوجوان سے متعلق بیان

ڈرامہ سیریز "خدا اور محبت" کے تیسرے سیزن میں فیروز خان اور اقرا عزیز کو بطورِ مرکزی کردار کاسٹ کیا گیا تھا لیکن اب عمران عباس کی پوسٹ دیکھ کر مداح اگلے سیزن میں پھر سے عمران عباس اور سعدیہ خان کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
Load Next Story