غیر ملکی سیاحوں کے لیے پولیس میں ٹورزم فورس بنانے کا فیصلہ
ائرپورٹس پر عملہ اور گاڑیاں تعینات کی جائینگی، فورس سیاحتی علاقوں سے متعلق تمام معلومات فراہم کرے گی
پنجاب میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے پولیس میں ٹورزم فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ائرپورٹ پر آنے والےسیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ ٹورزم فورس محکمہ سیاحت کے ساتھ ہوٹل، ریسٹورنٹس سمیت سیاحتی مقامات کا ریکارڈ اپڈیٹ رکھے گی۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت 3 ائرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹر بنا کر میل اور فی میل اسٹاف تعینات کیا جائے گا، جس کی آئی جی پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔
تینوں ائرپورٹس پر2گاڑیاں اور 2ہیوی بائیکس بھی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ سکیورٹی کے لیے ایس پی یو اور سیاحت کے لیے پی ایچ پی موجود ہوگی۔ ٹورزم فورس سیاحوں کو ان کے متعلقہ مقام کے حوالے سے تمام معلومات، موسمی صورت حال، علاقائی تاریخی پس منظر سمیت دیگر تفصیلات فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مری میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعے پر راولپنڈی پولیس نے تورزم اسکواڈ تشکیل دیا تھا، جس کے بعد اب پنجاب میں ٹورزم اسکواڈ میں ڈیمانڈ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو شامل کیاگیا ہے۔ ٹورزم فورس کو موجودہ وسائل سے گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ سیاحت فورس باقاعدہ پی ایچ پی کا علیحدہ ونگ ہوگا۔
حکام کے مطابق سیاحت فورس پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ یونٹ کے ماتحت کام کرے گی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی سیاحت فورس کا سربراہ ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید کی کاوش کو سراہا اور ٹورزم فورس کا آغاز جلد کرنے کا حکم دیا۔