پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کرخصوصی پرواز برطانیہ روانہ

مجموعی طور پر پاکستان سے ڈھائی سے تین ہزار افغان مہاجرین برطانیہ منتقل کیے جائیں گے


ویب ڈیسک October 26, 2023
افغان مہاجرین کو برطانیہ منتقل کرنے کے لیے 12 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پہلی پرواز کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت 200 افغان شہری برطانیہ روانہ ہوئے ۔افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے ائیربس 330 طیارے استعمال کیے جائینگے۔ پاکستان سے ڈھائی سے تین ہزار افغان شہری 12 پروازوں کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے جائیں گے۔

افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے خصوصی پروازیں آج سے دسمبر کے وسط یا اختتام تک آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کی روانگی کے موقع پر ایف آئی اے،کسٹمز،ائیرپورٹ سکیورٹی اور سول ایوی ایشن حکام موجود ہونگے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے گزشتہ روز سول ایوی ایشن کے حکام سے ملاقات میں افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں