صدر مملکت کی جانب سے الیکشن ملتوی ہونے کا تاثر درست نہیں الیکشن کمیشن

انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

—فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان پر کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے انٹرویو کے دوران الیکشن کے انعقاد کے بارے میں بیان کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے جب کہ ایسا نہیں ہے۔


ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیش واضح کر چکا ہے حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27 اکتوبر 2023ء کو مکمل ہو جائے گا۔

یہ پڑھیں : یقین نہیں ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، عارف علوی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت 30/31 اکتوبر سے شروع ہوگی، 30نومبر 2023ء کو الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہو جائیں گی،حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا جس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔
Load Next Story