رواں سال کا دوسرا اور آخر ی چاند گرہن ہفتے کو ہوگا

28 اکتوبر کو ہونے والا چاند گرہن پاکستانسمیت ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا


ویب ڈیسک October 26, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتے کے روز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2023ء میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان میں دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا۔

29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر یہ چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا۔ 29 اکتوبر کو رات ایک بج کر 53 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہوگا۔

چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29اکتوبر کو رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو جائے گا۔ چاندگرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں