فلسطینی خوفناک جانور ہیں سابق اسرائیلی سفیر کی ہرزہ سرائی
اسرائیل کے سابق سفیر ڈین گیلرمین نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں نے فلسطینی عوام کی نہ صرف توہین کی بلکہ اسرائیلی جارحیت کو درست ثابت کرنے کے لیے ہر اخلاقی حد سے گزر گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جب صحافی نے اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی سابق سفیر سے غزہ میں شہریوں کو اجتماعی طور پر نشانہ بنانے، بجلی، پانی اور ایندھن جیسی ضروری اشیا کی فراہمی کو معطل کرنے سے متعلق سوال پوچھا تو وہ ہزرہ سرائی پر اتر آئے۔
"I am very puzzled by the constant concern which the world is showing for the Palestinian people," says Dan Gillerman.
"I don't remember people shedding tears for the Taliban," he adds.https://t.co/X9XD3djCyh
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق سابق اسرائیلی سفیر نے کہا دنیا جن لوگوں کے لیے تشویش کا اظہار کر رہی ہے وہ فلسطینی عوام اصل میں خوفناک جانور ہیں جنھوں نے اسرائیلیوں پر صدی کے بدترین مظالم کیے ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ڈین گیلرمین نے یہ بھی کہا کہ جب نائن الیون کے جواب میں القاعدہ، طالبان اور القاعدہ کے خلاف امریکا نے آپریشن کیا تو تب بھی لوگوں نے ایسے ہی آنسو بہائے تھے کہ معصوم شہریوں پر ظلم ہو رہا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیلی ٹینک بڑے زمینی حملے کےلیے جنوبی غزہ میں داخل
اسرئیل کے سابق سفیر نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کا اسرائیل پر حملہ بھی نائن الیون جیسا حملہ تھا اور اس کا جواب بھی ویسا ہی آئے گا جیسے طالبان اور داعش کو امریکا نے ماضی میں دیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : غزہ میں گھر پر بمباری میں مزید 30 افراد شہید؛ مجموعی تعداد 7 ہزار ہوگئی
ڈین گیلرمین نے کہا کہ جب اسرائیل کی باری آتی ہے تو ہر کوئی اچانک ایک عظیم انسان دوست بن جاتا ہے لیکن جو دوہفتے قبل حماس نے اسرائیلیوں کے ساتھ کیا یہ بات سب بھول گئے۔