بلوچستان سے غیرملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دینے والے دو ملزمان گرفتار

ملزمان حساس اداروں کے جعلی کارڈ بھی بناتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک October 26, 2023
(فوٹو: فائل)

بلوچستان کے نواحی علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ اور دستاویزات بنا کر دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلاتک ے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نواحی علاقے نوحصار میں کارروائی کر کے غیر ملکیوں کے لئے جعلی کارڈ ،دستاویزا ت بنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان حساس اداروں کے جعلی کارڈ بھی بناتے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران پرنٹنگ مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب نگراں صوبائی وزیرداخلہ زبیر جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے ابتک 14 ہزار تارکین وطن رضاکارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں، یکم نومبر 2023 سے غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت نکالا جائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر ملکیوں کے انخلا کے وقت کسی کے ساتھ غیر انسانی سلوک نہیں کیا جائے گا۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف افغانستان کے لوگ ہمارا ٹارگٹ نہیں بلکہ صوبے میں مقیم تمام غیر ملکیوں کیخلاف یکم نومبر کے بعد کریک ڈاؤن ہوگا، تارکین وطن کے حوالے سے جیو فینسنگ کریں گے اور کسی کو بھی بالخصوص اس حوالے سے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی تارکین کی نشاندہی بھی کریں تاکہ صوبے سے انخلا کو یقینی بنایا جاسکے۔

زبیر جمالی نے بتایا کہ امن و امان کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، نگراں حکومت کی ترجیح صوبے کے عوام کا تحفظ اور امن و امان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں