بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

فورسز نے ظفروال سیکٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کے کواڈ کوپٹر کی دراندازی کی کوشش بھی ناکام بنادی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 26, 2023
—فائل فوٹو

پاکستانی فورسز نے ظفروال سیکٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کے کواڈ کوپٹر کی دراندازی کی ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں