ریلوے خسارہ 4 سے 5 ارب کا بیل آؤٹ پیکیج درکار سی ای او

گزشتہ 2 سال میں سیلاب اور کورونا کی وجہ سے ریلوے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا

گزشتہ 2 سال میں سیلاب اور کورونا کی وجہ سے ریلوے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

سی ای او ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے میں بیک لاک کلیئر کرنے کے 4 سے 5 ارب کا بیل پیکیج درکار ہے۔

سی ای او ریلوے نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو مالی خسارے کا سامنا ہے، مالی خسارے کو کم کرنے کیلیے بیل آؤٹ پیکیج کی ضرورت ہے، گزشتہ 2 سال میں سیلاب اور کورونا کی وجہ سے ریلوے کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔


یہ بھی پڑھیں: ریلوے خسارہ 333ارب روپے ریکارڈ، آڈیٹر جنرل رپورٹ نے پول کھول دیا

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں بیک لاک کلیئر کرنے کے 4 سے 5 ارب کا بیل پیکیج چاہیے، ایم ایل ون پر ڈیزائن 8 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔
Load Next Story