مجھے زبردستی اسلام قبول کروانے کی کوشش کی کنیریا کا آفریدی پر الزام

سابق کرکٹر کے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی پر الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا


ویب ڈیسک October 27, 2023
سابق کرکٹر کے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی پر الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستانی ٹیم مخالف بیانات دینے کیلئے مشہور سابق کرکٹر دانش کنیریا نے سابق کپتان شاہد آفریدی پر الزامات کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دانش کنیریا نے الزام عائد کیا کہ ''سابق کپتان شاہد آفریدی نے زبردستی انہیں اسلام قبول کروانے کی کوشش کی جبکہ اِن سمیت کئی کرکٹرز میرے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے''۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق کپتان انضمام الحق کو اپنا بہترین دوست قرار دیا اور اعتراف کیا وہ میرا ساتھ دیتے تھے۔

مزید پڑھیں: ''پاکستانی ٹیم کی کپتانی کوئی پھولوں کا بستر نہیں'' آفریدی کا طنز

دانش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر بھی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ''میرے کاؤنٹی کیرئیر کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کا میں نے اعتراف کیا کہ میں صرف ایک بکی سے ملا تھا لیکن انہوں نے مجھ پر الزامات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، بورڈ نے اس لیے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ میں ہندو ہوں''۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سمیت کئی کرکٹرز خوفزدہ تھا کہ اگر میں کھیلتا رہا تو میں انکے ریکارڈ توڑ دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں