کراچی امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرے

مظاہرین نے نیٹی جیٹی پل پرامریکا کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔


ویب ڈیسک September 18, 2012
مظاہرین نے نیٹی جیٹی پل پرامریکا کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور:

امریکا میں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم کے مختلف سیاسی اورمذہبی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گستاخانہ فلم کے خلاف سنی تحریک اورسٹی الائنس کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،مظاہرین نےا امریکا میں گستاخانہ فلم بنانے پر امریکی صدربراک اوباما سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر امت مسلمہ سے معافی مانگیں۔


سٹی الائنس کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے کیماڑی میں نیٹی جیٹی پل پر ہی روک دیا۔ مظاہرین نے نیٹی جیٹی پل پرامریکا کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکا اورپولیس حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد ریلی پرامن طورپرمنتشرہوگئی۔


دوسری جانب سنی تحریک کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جب امریکی قونصل خانے پہنچی توشکیل قادری کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے امریکی قونصل خانے جاکر ایک احتجاجی یادداشت پیش کی جس کے بعد ریلی پرامن طورپر منتشرہوگئی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |