جیو ٹی وی کیخلاف کارروائی کی امید ہے اسرار عباسی

صرف جنگ اور جیو کو نوازنے کیلیےایک دن کی رولنگ کو ہفتوں میں تبدیل کردیا گیا, اسرار عباسی

صرف جنگ اور جیو کو نوازنے کیلیےایک دن کی رولنگ کو ہفتوں میں تبدیل کردیا گیا, اسرار عباسی فوٹو : ایکسپریس / فائل

جیو گروپ کی طرف سے افواج پاکستان اور اسلام کیخلاف منفی نشریات پیش کرنے کے حوالے سے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) کا اہم ترین اجلاس آج (منگل کو) ہوگا۔


نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرائیویٹ ممبر اسرار عباسی نے کہا ہے آج کا اجلاس ہنگامہ خیز ہو گا اور اہم پیش رفت کی امید ہے۔ ہم نے پہلے اجلاس میں بھی جیو کیخلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم کمیٹی نے کارروائی کرنے سے متعلق آئٹم ایجنڈے میں ہی نہیں رکھی تھی ۔

پمیرا کے اپنے رولز ہونے کے باجود صرف جنگ اور جیو کو نوازنے کیلیے ایک دن کی رولنگ کو ہفتوں میں تبدیل کردیا گیا۔ میاں شمس پرویز نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں کہا گیا کہ پیمرا کے معاملات میں حکومت مداخلت نہیں کریگی۔ انھوں نے کہا ہم نے گذشتہ اجلاس میں پمیرا حکام سے کہا تھا ایجنڈہ کے مطابق فیصلہ کیا جائے لیکن پمیرا نے جنگ اور جیو کے معاملے پر بات ہی نہ کی ، فریحہ افتخار نے کہا جیو نیوز نے افواج پاکستان کو بدنام کیا اور منفی نشریات ٹیلی کاسٹ کر کے توہین مذہب کا مرتکب ہوا ہے۔
Load Next Story