ورلڈکپ پاک جنوبی افریقا میچ سے قبل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

دونوں ٹیمیں دوپہر 1:30 بجے چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک October 27, 2023
دونوں ٹیمیں دوپہر 1:30 بجے چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے قبل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیلیں گی، گزشتہ روز پاکستانی اور جنوبی افریقی کرکٹرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاک جنوبی افریقا میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے، آج صبح سے شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ آسمان پر بادل منڈلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقا میچ؛ ورلڈکپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تیز بارش کی صورت میں میچ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان موجود ہے تاہم محمکہ موسمیات نے زیادہ موسلادھار بارش کی پیشگوئی نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے زبردستی اسلام قبول کروانے کی کوشش کی! کنیریا کا آفریدی پر الزام

واضح رہے کہ جنوبی افریقا 5 میچوں میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان 5 میچوں میں 2 فتوحات اور 3 شکستوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، میگا ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ دونوں جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں