خدارا ہمارے بچوں کو بچالیں فلسطینی مندوب اقوام متحدہ اجلاس میں رو پڑے

غزہ کے اسپتال قبرستان بن گئے، 3 ہزار بچے اور 700 خواتین بھی شہید جبکہ 1600 ملبے تلے دبے ہیں، ریاض منصور

فلسطینی مندوب ریاض منصور اقوام متحدہ اجلاس میں رو پڑے، فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری سے غزہ کے اسپتال قبرستان بن چکے ہیں اور اب تک 3 ہزار بچوں اور 1700 خواتین کو شہید کیا جا چکا ہے، یہ نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں فلسطینی مندوب ریاض منصور غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں کا زکر کرتے ہوئے رو پڑے۔

فلسطینی مندوب نے نم آنکھوں اور بھرائی ہوائی آواز میں التجا کی کہ خدا کے لیے ہمارے بچوں کو بچالیں۔ 3 ہزار بچے ہلاک ہوچکے ہیں اور 1600 بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
Load Next Story