غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق کے پی میں مرکزی کنٹرول روم قائم

کنٹرول روم 28 اکتوبر سے 24 گھنٹے فعال رہے گا، اعلامیہ


ویب ڈیسک October 27, 2023
فائل فوٹو

غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم میں پولیس، نادرا، ایف آئی اے، کمشنر افغان مہاجرین، پارسپورٹ اور سیکیورٹی فورسز حکام ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

کنٹرول روم 28 اکتوبر سے 24 گھنٹے فعال رہے گا جوکہ افغان مہاجرین کی واپسی اور انتظامات کی نگرانی کرے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان افغان مہاجرین سمیت غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو ملک چھوڑ دینے کی ہدایت کر رکھی ہے جس کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2023 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں