اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے اپنی ویڈیوز میں لاچار فلسطینی خواتین اور بچوں کا مذاق اُڑایا

اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے فلسطینی خواتین کا روپ دھارا اور میمز بنائیں

اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے فلسطینی خواتین کا روپ دھارا اور میمز بنائیں، فوٹو: ویڈیو گریب

وحشیانہ بمباری اور ضروریات زندگی کی اشیا کی فراہمی میں بندش کے شکار، موت کے شکنجے میں جکڑے بے بس فلسطینی بچوں اور خواتین کا اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے اپنی ویڈیوز میں مذاق اڑا کر اپنی ذہنی پستی اور نفرت انگیزی کا پتا دیا۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق ایک طرف غزہ میں خون میں نہائے فلسطینی بچے ہیں اور خواتین کی ادھڑی ہوئی لاشیں ملبے تلے دبی ہیں تو دوسری جانب اسرائیلی ٹک ٹاکر زندگی کی تمام تر عیاشیوں اور تن آسانیوں سے شادماں ہوکر ان کا تمسخر اُڑا رہے ہیں۔
Load Next Story