پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا شاداب انجری کے باعث میچ سے باہر

شاداب خان انجری کے باعث میچ سے باہر، اسامہ میر کو کنکشن رول کے مطابق بولنگ کی اجازت


ویب ڈیسک October 27, 2023
(فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان میچ کے دوران انجرڈ ہوکر مقابلے سے ہی باہر ہوگئے۔

چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 271 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو شاداب خان فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

شاداب خان اس وقت انجرڈ ہوئے جب وہ تھرو کررہے تھے تاہم انہیں تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا۔ جس کے بعد ڈاکٹرز اور میڈیکل پینل نے جائزہ لے کر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ رضوان اور جانسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد شاداب کی جگہ متبادل کھلاڑی لینے کا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے اسامہ میر کو شاداب کی جگہ بولنگ کروانے کی اجازت مانگی۔

میچ ریفری نے کنکشن رول کے مطابق شاداب کی جگہ اسامہ میر کو شامل کرنے کی مںظوری دی جس کے بعد وہ اب بولنگ بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں