سنی دیول پر قسمت مہربان ’بارڈر2‘ کے بعد ’رامائن‘ کیلئے بھی ڈیل فائنل

ہندو دیومالائی کہانی پر مشتمل فلم میں ہنومان دیوتا کے کردار کیلئے سنی دیول کی ڈیل 45 کروڑ میں فائنل ہوگئی

فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی قسمت دوبارہ کھل گئی اور فلم 'غدر2' کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد ان پر فلموں کی بارش شروع ہوگئی۔

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار نے بشن کمار کے ساتھ 'بارڈر2' کیلئے 50 کروڑ معاوضے میں ڈیل کی ہے اور اب 'رامائن' کیلئے بھی ڈیل فائنل ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ہندو دیومالائی کہانی پر مشتمل فلم میں ہنومان دیوتا کے کردار کیلئے سنی دیول کی ڈیل 45 کروڑ میں فائنل ہوگئی ہے۔


سنی دیول 'رامائن' میں ہنومان کا کردار ان سے عقیدت کی بنا پر کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے اپنے معاوضے میں رعایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنی دیول کو اس وقت متعدد پروجیکٹ 75 کروڑ کے معاوضے میں آفر ہوئے ہیں اور ایک ساؤتھ انڈین ایکشن فلم کیلئے انہوں نے یہ فیس رکھی ہے۔

سنی دیول چاہتے ہیں کہ وہ 'رامائن' پروجیکٹ کے دوران کوئی اور فلم نہیں کریں گے اور اس کردار کیلئے ان کو جسمانی طور پر تبدیلی لانا ہوگی۔
Load Next Story