مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی
فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے معمولی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 42 روپے کی کمی ہوئی 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر فی اونس کی کمی ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 7 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔