آئی او ایس 171 اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین پریشان

نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیے گئے


ویب ڈیسک October 28, 2023

ٹیک کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ روز آئی او ایس 17.1 کی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں متعدد بگز کو حل کرنے کے ساتھ سیکیورٹی اپ ڈیٹ، ایئر ڈراپ، اسٹینڈ بائی اور ایپل میوزک کی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر صارفین نے نئی اپ ڈیٹس کےحوالے سے شکایات درج کرتے ہوئے بتایا کہ آپریٹنگ سسٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہی ہے۔

ایک پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد ان کے آئی فون 13 کی بیٹری تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئی فون 15 میں آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس استعمال کیے بغیر بیٹری بہت تیزی سے ضائع ہو رہی ہے۔

ery

ایک صارف نے لکھا کہ ان کا نیا آئی فون خراب ہورہا ہے۔ ہر 7 منٹ میں ایک فیصد بیٹری جا رہی ہے۔ اس مسئلے کو حل کیا جائے اس سے پہلے کمپنی اپنے گاہک کھودے۔

batt

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سال کا سب سے بدترین تجربہ، آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بیٹری تیزی سے ضائع ہو رہی ہے۔ ایپل کو ہو کیا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں