اسرائیل کو عالمی قوانین توڑنے کا حق نہیں میئر لندن کا جنگ بندی کا بھی مطالبہ

اسرائیل کے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی سے مزید معصوم انسانی جانیں ضائع ہوں گی، میئر لندن

اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائی کے بجائے امن مذاکرات کرے، صادق خان (فوٹو فائل)

میئر صادق خان نے غزہ میں انسانی جانوں کے نقصان اور انسانی المیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے طول پکڑنے کا مطلب اسرائیل اور غزہ دونوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کو بین الااقوامی قوانین کو توڑنے کا حق حاصل نہیں۔ امن مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔ جنگ سے دونوں جانب ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا۔
Load Next Story