پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل ایجنڈے پر غور کیا


ویب ڈیسک October 27, 2023
—فائل فوٹو

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کومنظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے کو ہنگامی ضروریات کیلئے فنڈز دے گی۔ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے درمیان معاہدے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

رقم کے حصول کے بعد پی آئی اے کے آپریشنز میں بہتری آئے گی، ترجمان پی آئی اے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ چند روز میں خطیر رقم کے حصول کے بعد پی آئی اے کے آپریشنز میں بہتری آئے گی، قومی ائیرلائن کی جانب سے ترجیحی بنیاد پر ضروری امور کے لیے رقوم کا استعمال بنایا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فوری طور ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی پی ایس او،گراونڈ ہینڈلگ کی مد میں ادائیگیوں کو ممکن بنایا جائے گا، رقم کے ذریعے فوری طور پر قرضہ جات کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں