ایپل کا اپنے ایئرپوڈز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

کمپنی ایپل نے آئندہ برس اپنے تمام ایئر پوڈز کی تجدید کرنے کا ارادہ کیا ہے


ویب ڈیسک October 29, 2023

ایک نئی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئندہ برس اپنے تمام ایئر پوڈز کی تجدید کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی ایئر پوڈز ایئرفونز کے اسٹینڈرڈ ورژن کو دو نئے آپشن سے بدلنے والی ہے جبکہ عرصے سے نظر انداز ایئر پوڈز میکس ہیڈفونز میں بالآخر اپ ڈیٹ متعارف کرائی جائے گی۔

فی الحال ایپل کمپنی اپنے مہنگے داموں بکنے والے ایئر پوڈز پرو اور بڑے ایئر پوڈز میکس کے ساتھ بنیادی ایئرپوڈز میں دو ورژن فروخت کے لیے پیش کرتی ہے۔

سستے ایئر پوڈز سیکنڈ جنریشن کے کہلاتے ہیں اور ان میں زیادہ تر فیچرز شامل ہوتے ہیں لیکن تیسری جنریشن کے ایئرپوڈز مہنگے داموں فروخت کیے جاتے ہیں اور ان میں پانی سے مزاحمت کے ساتھ دیگر فیچر شامل ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نئے تیسری جنریشن کے ایئر پوڈز ایپل کی توقع سے کم فروخت ہو رہے ہیں۔ ایپل کے نذدیک اس کی وجہ لوگوں کی جانب سے سستے اور پُرانے دوسری جنریشن ورژن کے ایئرپوڈز کا خریدا جانا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد آپشنز پیش کرنے کے بجائے ایپل کمپنی تمام موجودہ ایئرپوڈز کو فروخت سے ہٹاتے ہوئے دو نئے ایئرپوڈز سے بدل دے گی جن کی فروخت اس ہی وقت سے شروع ہوجائے گی۔

پیش کیے جانے والے مہنگے ایئر پوڈز میں شور ختم کرنے اور کیس کے اندر اسپیکر (جس سے ڈھونڈنے میں آسانی ہوتی ہے) جیسے ایئر پوڈز پرو والے کچھ فیچرز موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں