چینی کرنسی کو ڈالر یورو جیسی حیثیت حاصل ہے گورنر اسٹیٹ بینک

سرکاری اور نجی دونوں شعبے دو طرفہ تجارت کیلیے چینی کرنسی استعمال کرنے کیلیے آزاد ہیں


Business Reporter October 28, 2023
اسلام آباد میں ’’آر ایم بی کے استعمال کو سرحد پار تصفیہ میں فروغ دینا‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال۔ فوٹو:فائل

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں قواعد و ضوابط کے لحاظ سے چینی کرنسی آر ایم بی کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں جیسے کہ امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے آر ایم بی کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہیں، چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کی مرکزی بینک کی کوششوں کے نتیجے میں چین سے پاکستان کی آر ایم بی میں درآمدات مالی سال 18 میں تقریباً 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22 میں تقریباً 18 فیصد ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی، وزارت پیٹرولیم

جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں آئی سی بی سی بینک کے زیر اہتمام ''آر ایم بی کے استعمال کو سرحد پار تصفیہ میں فروغ دینا'' کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا اقتصادی اور مالیاتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین کو طے کرنے کے لیے رینمنبی (RMB) کا استعمال ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے، یہ تقریب پیپلز بینک آف چائنا (PBoC) کی جانب سے پاکستان میں RMB کلیئرنگ ایجنٹ کے طور پر بینک کی نامزدگی کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |