ورلڈکپ ناقص امپائرنگ ڈی آر ایس کے فیصلوں پر گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا

سابق کرکٹر نے آئی سی سی پر زور دیا کہ اگر گیند اسٹمپ کو چھوتی ہے تو بلے باز کو آؤٹ سمجھا جانا چاہیے

سابق کرکٹر نے آئی سی سی پر زور دیا کہ اگر گیند اسٹمپ کو چھوتی ہے تو بلے باز کو آؤٹ سمجھا جانا چاہیے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کو جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں ناقص امپائرنگ کے فیصلوں پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سوال اٹھادیا۔

سابق بھارتی اوپنر اور کمنٹیٹر گوتم گمبھیر نے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ ایل بی ڈبلیو فیصلوں سے امپائر کال کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گیند اسٹمپ کو چھوتی ہے تو بلے باز کو آؤٹ سمجھا جانا چاہیے، چاہے امپائر کی ابتدائی کال کچھ بھی ہو۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کی نصف سینچریوں کی مدد سے قومی ٹیم نے 270 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز جارحانہ تھا تاہم میچ کے اختتامی اوورز میں جنوبی افریقہ کے 9 کھلاڑی 260 کے مجموعے پر آؤٹ ہوچکے تھے، پاکستان ایک وکٹ درکار تھی لیکن امپائر کے فیصلے کے باعث تبریز شمسی بال بال بچ گئے اور ٹیم کو ایک وکٹ سے فتحیاب کروادیا۔


مزید پڑھیں: ''ڈی آر ایس'' سسٹم نے پاکستان کو شکست دی، سابق کرکٹر

46ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند، کریز سے باہر وائیڈ بولڈ ہوئی، شمسی کو پیڈ پر جالگی، اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار جبکہ ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ رضوان اور جانسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اس فیصلے کے بعد کرکٹ کے حلقوں اور دنیا بھر کے شائقین میں بحث و مباحثے کو جنم دیا۔

اس سے قبل ہربھجن سنگھ نے بھی جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی شکست کیوجہ ڈی آر ایس سسٹم کو قرار دیا تھا۔
Load Next Story