ارب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کو 20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکی
20 کروڑ دو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں، دھمکی آمیز ای میل
بھارت کے ارب پی تاجر مکیش امبانی کو 20 کروڑ روپے نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کو موصول ہونے والی ای میل میں ان سے 20 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور پیسے نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
ای میل میں مکیش امبانی سے کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ دیں ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز موجود ہیں۔ مکیشن امبانی کے سیکورٹی انچارج پولیس کو دھمکی آمیز میل کے بارے میں مطلع کیا۔ پولیس نے ای میل کرنے والے کی تلاش شروع کردی ہے۔
اس سے قبل بھی مکیشن امبانی کو قتل کی دھمکی ملی چکی ہے۔ گزشتہ برس پولیس نے ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مکیش امبانی اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا تھا۔ دھمکی دینے والے شخص نے مکیش امبانی کے پورے خاندان کو ان کی فاؤنڈیشن کے اسپتال میں دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ سال 2021 میں بھی مکیش امبانی کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔
مکیش امبانی اس وقت ایشیا کے امیر ترین اور دنیا کے 13 ویں امیر ترین شخص ہیں۔ اگست 2023 کے اعدادو شمار کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 87 اعشاریہ ایک بلین ڈالر ہے۔