لعنت ہو تم پرغدار اسرائیل ترک اداکار کا اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل

تُرک اداکار نے کہا کہ ظالم اسرائیل اور غاضب صیہونی فوج کے لیے جہنم تیار ہے


ویب ڈیسک October 28, 2023
اسرائیل دُنیا کے لیے مصیبت بن چکا ہے؛ تُرک اداکار (فوٹو: ویب ڈیسک)

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز 'ارطغرل غازی' میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے کرنے پر اسرائیل پر لعنت بھیج دی۔

گزشتہ شب سے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں جس کے بعد غزہ کا دُنیا سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے، یہ اسرائیل کا غزہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے، سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اور فنکار برادری کی جانب سے اسرائیل کے خلاف آواز بُلند کی جارہی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جہاں پاکستانی فنکار اسرائیل کے خلاف بولتے نظر آرہے ہیں تو وہیں ترکیہ کے معروف اداکار جلال آل نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

a1

تُرک اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ "دنیا نے ایسی سفاکیت اور نسل کشی پہلے کبھی نہیں دیکھی، نہ بجلی، نہ پانی، نہ انٹرنیٹ، نہ صحت کی سہولیات، نہ مدد"۔

مزید پڑھیں: 'تم ملعون قوم سے ڈرتے ہو؟' ترک اداکار کا اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش دُنیا سے سوال

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "لعنت ہو تم پر غدار اسرائیل، لعنت ہو تم پر دہشت گرد اسرائیل، یہ اسرائیل معصوم بچوں کا قاتل ہے"۔

جلال آل نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ "ظالم اسرائیل اور غاضب صیہونی فوج کے لیے جہنم تیار ہے، جہنم ان کا انتظار کررہی ہے"۔

a2

اُنہوں نے خاموش عالمی برادری اور اسلامی ریاستوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور دنیا سو رہی ہے"۔

تُرک اداکار نے اسرائیلی صحافی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی صحافی ایڈی کوہین نے بمباری کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کا مذاق اڑایا"۔

a

اُنہوں نے سوال کیا کہ "تُم کس قسم کی مخلوق ہو؟، تُم دنیا کے لیے ایک مصیبت بن چکے ہو، تُم نے پوری تاریخ میں امتیاز اور جبر کا مظاہرہ کیا ہے، تُم اللہ کی لعنتی مخلوق ہو"۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن اور وحشیانہ بمباری شروع کردی ہے، جس کی نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں پرخاموشی، اُشنا شاہ ملالہ سمیت دیگر مشہور شخصیات پربرس پڑیں

الجزیزہ کے مطابق فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جوال نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے غزہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہے۔


عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 100 سے زائد فضائی طیارے بمباری کررہے ہیں جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی اور آگ لگی نظر آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں