اسرائیلی دہشتگردی میں شدت فلسطینیوں کی نسل کشی کیلیے وائٹ فاسفورس کا استعمال

اسرائیلی فوج کے ساتھ غزہ کے شمال مشرقی علاقے میں جھڑپیں ہوئی ہیں، القسام بریگیڈ

فوٹو انٹرنیٹ

نہتے فلسطینوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل نے وائٹ فاسفورس کا استعمال شروع کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن بمباری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ اسرائیل نے فلسطینوں کیخلاف وائٹ فاسفورس کا استعمال کیا۔ اسرائیل غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے کررہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ٹینک فلسطینوں کے گھروں پر گولہ باری کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں دندناتے ہوئے اپنے ٹینکوں کی فوٹیج جاری کردی۔
Load Next Story