ورلڈکپ نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو بھی شکست کا مزہ چکھادیا

230 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 142 پر ڈھیر ہوگئی


ویب ڈیسک October 28, 2023
فوٹو: آئی سی سی / گیٹی امیجز

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلادیش کی اننگز:

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی اننگز کا آغاز لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم لٹن داس 3 اور تنزید حسن 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مہدی حسن میراز 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا، پاکستان کا سیمی فائنل میں جانا مزید مشکل

بنگلادیش کا کوئی بھی کھلاڑی ڈچ بولرز کے سامنے جم کر نہیں کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 42.2 اوورز میں 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نجم الحسن شانتو 9 رنز، شکیب الحسن 5 رنز، مشفق الرحیم صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

محمود اللہ 20، مہدی حسن 17، تسکین احمد 11، مستفیض الرحمان محض 20 رنز ہی بناسکے۔ شریف الاسلام صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی طرف سے پال وین میکرین نے 4، باس ڈی لیڈے نے 2، کولن ایکرمین، لوگن وین بیک اور آریان دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز کی اننگز:

نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، وکرم جیت سنگھ 3 جبکہ میکس او ڈاؤڈ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت کیلئے ویزلی بیریسی اور کولن ایکرمین نے 59 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بیریسی 41 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ کولن ایکرمین 15 اور باس ڈی لیڈز 17، سائبرینڈ اینجلبرچٹ 35 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

نیدر لینڈز کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 229 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، مہدی حسن، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔

قبل ازیں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ میں دوبارہ کم بیک کریں۔

اس موقع پر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ مسلسل ہار سے ٹیم دباؤ کا شکار ہے، کوشش کریں گے نیدرلینڈز کیخلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں۔

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

بنگلادیش کا اسکواڈ

کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں