الیکشن کمیشن کی سفارشات پر افسران کے تبادلوں کی رپورٹ طلب

یہ بھی آگاہ کیا جائے کہ کچھ افسران کو موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھنے کا کیوں کہا گیا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ


ویب ڈیسک October 28, 2023
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر افسران کے تبادلوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

نگراں دورِ حکومت میں الیکشن کمیشن کے حکم پر افسران کے ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سفارشات پر کتنے افسران کے تبادلے ہوچکے ہیں؟۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر تبادلوں سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ، جس میں عدالت نے کہا کہ یہ بھی آگاہ کیا جائے کہ کچھ افسران کو موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھنے کا کیوں کہا گیا ؟۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور الیکشن کمیشن جامع رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرائیں ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور آئی جی سندھ کے تبادلے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کی بھی سفارش کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ میں بھی تبادلوں کی ہداہت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔