ورلڈکپ بھارتی اداکار ایوشمان بھی ڈی آر ایس کے فیصلے پر خاموش نہ رہ سکے

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر نے بھی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک October 28, 2023
بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی ناقص امپائرنگ پر بول اُٹھے: فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران ناقص امپائرنگ پر بول پڑے۔

گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کی نصف سینچریوں کی مدد سے قومی ٹیم نے 270 رنز بنائے۔

اس ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز جارحانہ تھا تاہم اختتامی اوورز میں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 46ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند، کریز سے باہر وائیڈ بولڈ ہوئی، شمسی کو پیڈ پر جالگی، اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا جبکہ ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا۔

مزید پڑھیں: کامیڈین اداکار سہیل احمد نے ورلڈ کپ جیتنے کا طریقہ بتادیا

ناقص امپائرنگ پر جہاں دُنیائے کرکٹ سے وابستہ شخصیات اور سابق کرکٹرز نے سوال اُٹھائے تو وہیں بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔

ایوشمان کھرانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ "بھائی! یہ شمسی آؤٹ تھا"۔



واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد کرکٹ کے حلقوں اور دنیا بھر کے شائقین میں بحث و مباحثے کو جنم دیا جبکہ سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر نے بھی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں