تھائی لینڈ میں مارشل لا نافذ اہم تنصیبات پر فوج کا قبضہ
مارشل لا کے بعد ملک کی سرکاری میڈیا سروس کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے جب کہ سڑکوں پر فوج نے گشت شروع کر دیا ہے۔
تھائی لینڈ میں گزشتہ 6 ماہ سے جاری سیاسی بحران کے بعد فوج نے ملک میں مارشل لا نافذ کر تے ہوئے سرکاری میڈیا سمیت اہم تنصیبات پر قبضہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی فوج کا سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری کشمکش اور سیاسی بحران کے بعد مارشل لاء نافذ کیا جا رہا ہے، ملک میں جاری سیاسی بحران سے عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور ملک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے، سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کو بغاوت سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔
تھائی فوج نے مارشل لا کے بعد ملک کی سرکاری میڈیا سروس کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے جب کہ سڑکوں پر فوج نے گشت شروع کر دیا ہے۔ ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد فوج کو احکامات نافذ کرنے کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے عبوری وزیر اعظم کے چیف سیکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ فوج کے فیصلے کے بارے میں حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جب کہ فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مارشل کے نفاذ سے نگران حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور وہ اقتدار میں رہے گی۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اس سے قبل 2006 میں فوج نے ملک میں مارشل لا نافذ کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔