روسی خاتون نے اپنے لے پالک بیٹے سے شادی کرلی
8 سال قبل کازان کے یتیم خانوں میں موسیقی کی تعلیم دیتے ہوئے ایسیلو کی ملاقات 13 سالہ ڈینیل سے ہوئی
53 سالہ ایک روسی خاتون اپنے زیرِ پرورش لڑکے سے شادی کرنے پر اسکینڈل کی زد میں آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی خطے تاتارستان سے تعلق رکھنے والی ایک 53 سالہ خاتون نے 22 سالہ لڑکے جس کی انہوں نے 8 سال تک پرورش کی، سے شادی کر کے عوامی سطح پر غصے کو جنم دیا ہے۔
ایسیلو شزیوسکایا نامی خاتون ایک مشہور موسیقار اور گلوکارہ ریناٹا ابراگیموف کی بھتیجی ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے گود لیے ہوئے بیٹے سے شادی کرنے کے بعد ایک بڑے سکینڈل کا مرکز بنا گئی ہیں۔
8 سال پہلے کازان کے یتیم خانوں میں موسیقی کی تعلیم دیتے ہوئے ایسیلو کی ملاقات ایک 13 سالہ لڑکے ڈینیل سے ہوئی جس نے موسیقی کے لیے اپنے شوق کا اظہار کیا اور کچھ اسباق کے بعد دونوں ایک ساتھ ہوگئے۔
لڑکے نے مختلف رئیلٹی ٹیلنٹ شوز میں بھی حصہ لیا جیسے کہ "You're Super!" پروجیکٹ اور مقبول روسی گلوکار فلپ کرکوروف کے ساتھ بھی گایا۔ جب ڈینیل 14 سال کا ہوا تو خاتون نے حتمی طور پر انہیں گود لیا اور اب رواں ماہ جب ڈینیل 22 سال کا ہوا تو دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔