وکیل بیٹے کا 73 سالہ والدہ پر بدترین تشدد ویڈیو وائرل
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا
بھارتی ریاست پنجاب میں بیٹے اور اس کی بیوی کی جانب سے 73 سالہ والدہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
واقعہ پنجاب کے گیانی زیل سنگھ نگر میں پیش آیا۔ ویڈیو میں متاثرہ خاتون کا وکیل بیٹا انکور ورما، اس کی بیوی سودھا بوڑھی عورت کو بے رحمی سے پیٹ رہے ہیں۔ مذکورہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب متاثرہ خاتون کی بیٹی نے ویڈیو بطور ثبوت پولیس کے حوالے کی اور ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی۔
پولیس نے ایڈووکیٹ ورما کو آئی پی سی کی دفعہ 327، 342، 323 اور مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینئر سٹیزنز ایکٹ کی دفعہ 24 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
علاوہ ازیں متاثرہ خاتون کو مقامی سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو ان کے جسم پر زخموں کے نشانات کی تصدیق کی۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ اس کی والدہ کو اس کیا بھائی اور اس کے سسرالی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے بعد وہ گھر گئی اور وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔