امریکا میں 18 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ریزور فورس کا اہلکار ’ہلاک‘
بولنگ ایلی اور بار میں فائرنگ کرنے والا رابرٹ کارڈ اب کسی کے لیے خطرہ نہیں ہے، عہدیدار
امریکی ریاست مین میں دو روز کے دوران 18 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ریزور فورس کا اہلکار مردہ پایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ریاست کے گورنر نے 40 سالہ رابرٹ کارڈ کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص مردہ پایا گیا ہےاور اس کی موت خود کو گولی لگنے سے ہوئی۔
علاوہ ازیں پبلک سیفٹی کمشنر مائیک سوسچک نے ایک ہنگامہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ بولنگ ایلی اور بار میں فائرنگ کر کے 18 افراد ہلاک اور 13 دیگر کو زخمی کرنے والا رابرٹ کارڈ اب کسی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
بولنگ ایلی اور بار میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بارے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ بڑے پیمانے پر شوٹنگ "پورے ملک کے لیے المناک ہے''۔